beef stew recipes

khwab mein chokhat dekhna

khwab mein chokhat dekhna khwab mein chokhat dekhna

khwab mein chokhat dekhna

آستانہ۔چوکھٹ۔ دہلیز

حضرت کرمانی رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں اوپر کی دہلیز صاحب خانہ ہے اور نیچے کی دہلیز گھر کی عورت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اوپر کی دہلیز گری اور خراب ہوئی تو دلیل ہے کہ گھر کامالک مرے گا۔ر اگر گھر والا دیکھے کہ نیچے کی دہلیزرگری یا جل گئی ہے تو دلیل ہے گھر والی مرے گی۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرمایا ہے کہ اگر گھر والا خواب میں دیکھے۔ کہ نیچے یا اوپر کی دہلیزبدلی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے کر دوسری عورت بدلے گا۔ اور اگر اوپر کی دہلیز کو اکھیڑا تو دلیل ہے کہ اپنے آپ کو ہلاک کرے گا ۔ اگر دیکھے کہ اوپر کی اور نیچےکی دونوں دہلیزا کھیڑی ہیں تو دلیل ہے کہ گھر والا اور گھر والی دونوں مریں گے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ بلند ہوا ہے تو اس امر کی دلیل ہے۔ کہ اسی قدر مال ونعمت اور مرتبے کی بلندی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی گھر کا آستانہ گر گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ اپنے مرنبے سے گرے گا اور لوگوں میں ذلیل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ بارش کی طرح صاف پانی گراتا ہے تو دلیل ہے کہ۔ اسی قدر مال اور نعمت پائے گا۔ اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے آستانہ سے سانپ اور بچھو گر تے ہیں تو دلیل ہے۔ کہ بادشاہ سے یا حاکم سے اس کو رنج پہنچے گا۔

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ گھر کا آستانہ اس پر گرا ہے۔ اور وہ خود اس کے نیچے پھنس گیا ہے تو اس کی ہلاکت کے خوف کی دلیل ہے۔ فرمان حق تعالی ہے ( ان پر ان کے اوپر سے چھت گر پڑی)۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ کئی طرح کے رنگوں سے منقش ہے۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ زینت و آرائش کے ساتھ دنیا میں اپنی زندگی بسر کرے گا۔

source: www.khwabkitabeer.com.pk

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker