BlogHakayat

Imam Ahmad bin humble ka tawakal

امام احمد بن حنبل کا توکل

Imam Ahmad bin humble ka tawakal Imam Ahmad bin humble ka tawakal

Imam Ahmad bin humble ka tawakal

ایک بار امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سفر میں تھے۔ ایک قصبے میں رات ہو گئی تو نماز کے بعد مسجد میں ہی ٹھہرنے کا ارادہ کر لیا۔ یہ گوارا نہ کیا کہ لوگوں کو اپنا تعارف کروا کر خوب آؤ بھگت کروائی جائے ۔ مسجد کے خادم نے امام کو نہ پہچانا اور اُن کو مسجد سے باہر نکلنے کا کہا۔

امام نے سوچا کہ مسجد کے دروازے پر سو جاتا ہوں لیکن خادم نے وہاں سے بھی کھینچ کر نکالنا چاہا۔ یہ تمام منظر ایک نانبائی نے دیکھ لیا جو مسجد کے قریب ہی تھا۔ اس نانبائی نے امام کو اپنے گھر رات ٹہر نے کی پیشکش کر دی۔ جبکہ وہ امام کو جانتا بھی نہیں تھا۔ امام جب اُس کے گھر تشریف لے گئے تو دیکھا کہ نانبائی کام کے دوران بھی کثرت سے استغفار (استغفر اللہ ) کر رہا ہے۔

امام نے استفسار کیا کیا تمہیں اس قدر استغفار کرنے کا پھل ملا ہے؟ نانبائی نے جواب دیا: میں نے جو بھی مانگا اللہ مالک الملک نے عطا کیا ہاں ایک دعا ہے جو ابھی تک قبول نہیں ہوئی۔ امام نے پوچھا: وہ کونسی دعا ہے؟

نانبائی بولا : میرے دل میں کچھ دنوں سے یہ خواہش مچل رہی ہے کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے ملنے کا شرف حاصل کروں۔ امام فرمانے لگے : میں ہی احمد بن حنبل ہوں۔ اللہ نے نا صرف تمہاری دُعا سنی بلکہ مجھے تمہارے دروازے تک کھینچ لائی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker