BlogUrdu Corner

chipkali bhagane ka tarika

چھپکلیاں بھگانے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

chipkali bhagane ka tarika chipkali bhagane ka tarika

chipkali bhagane ka tarika

چھپکلیاں بھگانے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

گرمیوں کے موسم میں ہر گھر میں تقریباً چھپکیاں پائی جاتی ہیں۔ تاہم دیکھا گیا ہے کہ گھر کی خواتین اکثر چھپکلیوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتی ہیں۔ اور بعض تو ڈر کے مار چیچنا بھی شروع کر دیتی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ایسا دیسی طریقہ بتائیں گے۔ جو آپ کے ان مسائل کو فوری طور پر حل کر دے گا اور چھپکلیاں آپ کے گھر سے دور رہیں گیں۔

انڈے کے چھلکے تقریباً ہر گھر میں روزانہ ناشتے میں انڈوں کا استعمال ہوتا ہے۔ زیادہ تر خواتین انڈے کے چھلکوں کو پھینک دیتی ہیں ۔ اگر آپ انڈوں کے کچھ چھلکے گھر میں مختلف جگہوں پر ڈال دیں۔ جیسے داخلی دروازے وغیرہ میں ، بس ان چھلکوں کو توڑنا نہیں ہے۔ بلکہ دو ٹکڑوں میں ڈالنا ہے اور وہی ہر جگہ کے لیے کافی ثابت ہوں گے۔ لیکن ہر 3 سے 4 ہفتے بعد ان چھلکوں کو بدلنا ضروری ہے۔ یہ چھپلکیوں کو ڈرا کر گھر سے بھگانے کا بہت موثر اور سستا طریقہ ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جاندار ان چھلکوں کو شکاری سمجھ کر خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔

کافور کی گولیاں

کافور کی یہ چھوٹی گولیاں پتنگوں، لال بیگوں، چیونٹیوں مکھیوں اور چھپلکیوں سب کو نشانہ بناتی ہیں۔ ان گولیوں کو چولھے، فریج یا سنک کے نیچے ڈال کر آپ چھپکلیوں سے نجات پاسکتے ہیں۔

لہسن

  کی بو صرف انسانوں کے مزاج پر ہی گراں نہیں گزرتی بلکہ یہ چھپکلیوں کو بھی دور بھگاتی ہے۔ لہسن کی پوچھی کو گھر کے داخلی دروازوں یا کھڑکی پر رکھ کر آپ ان جانداروں کو گھر کے اندر داخل ہونے سے رو سکتے ہیں۔

پیاز

 کے ٹکڑے بھی چھپکلیوں کو دور بھگانے کا اچھا ذریعہ ہیں۔ پیاز کو 2 ٹکڑے میں کاٹیں اور ایسی جگہوں پر رکھ دیں۔ جہاں آپ کے خیال میں یہ جاندار چھپا ہو ۔یا داخلی دروازے کے پاس رکھنا بھی موثر ثابت ہوتا
ہے۔
سیگریٹ کےاندرکاچمکیلا کاغذ

سگریٹ کے پیکٹ کے اندر جو چمکیلا سا کاغذ ہوتا ہے۔ وہ یا پھر چائے کے پیکٹ کے اندر ونی طرف بھی ویسا ہی جو چمکیلا کاغذ ہوتا ہے۔ لے کر جہاں سے چھپکلی کا گزر ہو اس جگہ لگا دیں۔ چھپکلی اس کاغذ کی وجہ سے نہیں آئے گی۔

پان میں استعمال ہونے والاجونا

چونا جو پان میں لگاتے ہیں وہ لے کر اس میں تھوڑا تمباکو پیس کر ملا لیں ۔ اور اس کی گولیاں بنا کر بھی ان سے وہی کام لیا جا سکتا ہے۔ جو نسوار سے لیا جارہا ہے۔

امونیا اور آلو

چوہے اور چھپکلی سے نجات حاصل کرنے کے لئے ایک پیالے میں امونیا ڈال کر اس میں آلو کے چار چھوے ڈال کر کچن میں کسی جگہ رکھ دیں۔ چوہے اور چھپکلی نہیں آئیں گے ۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ 12 گولیاں اسپرین کی اور آدھا کپ چینی، تین چوتھائی کپ دودھ میں گھول لیں۔ اب اس آمیزے میں ایک کپ بورک پاوڈر اور ایک کپ آٹا ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں۔ اور اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر کیبنیٹ کے اندر باہر کونوں اور سنک کے اطراف میں چپکا دیں۔ چند ہی دنوں میں آپ کا کچن کا کروچ اور چھپکلی سے پاک ہو جائے گا۔ بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker