BlogSehatUrdu Corner

chai paratha ap ko

چائے کیساتھ پراٹھا کن خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے؟

chai paratha ap ko chai paratha ap ko

chai paratha ap ko

چائے کیساتھ پراٹھا کن خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے؟

صبح کے اوقات میں چائے کیساتھ پراٹھا نہ صرف پاکستان اور انڈیا بلکہ بیشتر ایشیائی ممالک میں پسندیدہ ناشتہ ہے۔ مگر کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ طبی ماہرین نے کھانے کے اس مرکب کو صحت کیلئے خطرناک قرار دیا ہے ؟
جی ہاں ! ناصرف چائے کیساتھ پراٹھا بلکہ چائے کیساتھ دیگر اشیاء جن کو ہم بہت شوق سے تناول کرتے ہیں۔ وہ بھی ہماری صحت پر بہت بُرا اثر ڈال سکتی ہیں ۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ چائے کیساتھ پراٹھے سمیت اور کون کونسی اشیا ہیں جن کو سختی سے کھانے سے منع کیا گیا ہے ۔چائے کیساتھ گھی سے تیار شدہ ، آلو ، قیمے سمیت کسی بھی قسم کا پراٹھا نہیں کھانا چاہیے۔ کیونکہ یہ نہ صرف معدے میں تیزابیت پیدا کرتا ہے. بلکہ ہمارے پیٹ کو گیس پیدا کرکے پُھلا بھی دیتا ہے ۔ جس کی بنا پر پیٹ درد کی شکایت بھی ہوتی ہے ، اور اگر تیزابیت زیادہ ہوجائے تو دست یا پھر قے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

چائے کیساتھ کونسی چیزوں سے پرہیز کریں؟
چائے نوش کے فوراً بعد لیموں پانی کا ہرگز بھی استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ اس سے معدے کے مسائل جنم لے سکتے ہیں ۔
اگر آپ کا صبح خالی پیٹ پھل اور پھر چائے پینے کا معمول ہے تو دونوں اشیا ایک ساتھ ہرگز مت لین ۔ کوشش کریں دونوں کے بیچ ایک گھنٹے کا وقفہ ہو ۔
دہی یا دہی سے بنی ہوئی کوئی بھی شے چائے کے ساتھ مت کھائیں۔ اس سے آپ کے پیٹ اور معدے میں تکیف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔
بیسن سے بنی ہوئی اشیا خاص طور پر پکوڑے مت لیں۔ طبی ماہرین چائے کیساتھ بیسن سے تیار شدہ کوئی بھی شے کھانے سے سختی سے منع کرتے ہیں ۔ اس سے آپ کو آنتوں کی بیماری ہوسکی ہے ۔

چائے کتنی دیر بعد پینی چاہیے ؟
اگر آپ کھانے کے بعد چائے پینے کے شوقین ہے تو طبی ماہرین کی رائے کے مطابق آپ 45 منٹ بعد اسکو پی سکتے ہیں ۔ جبکہ صبح کے ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے بعد کم از کم ایک گھنٹے کا وقفہ لازمی رکھیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
  • as
Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker