khwabon ki tabeerkhwabon ki tabeer noon se

khwab mein nali dekhna

khwab mein nali dekhna khwab mein nali dekhna

khwab mein nali dekhna

کاریز کھالی یا نالی

* حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں کسی معلوم جگہ پر پانی کی نالی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنوں کے ساتھ مکر اور حیلہ کرے گا ۔ یہ تاویل اس وقت ہے کہ جب کاریز کھودتے وقت پانی نہ نکلے ۔ اور اگر پانی نکلے آۓ اور جاری ہو جائے تو مقرر کاریز کھودنے کا حکم نگاہ رکھے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کاریز سے پانی لیتا ہے۔ دلیل ہے کہ مکروحیلہ سے مال جمع کرے گا۔ خاص کر اگر کاریز کھودی ہے تو جس قدر پانی لے گا اسی قدر منفعت پائے گا

اور اگر دیکھے کہ کاریز سے پانی لے کر گھڑے یا مشکے میں ڈالتا ہے ۔ تو ایسے مال پر دلیل ہے کہ جس کو خرچ کرے گا اور اگر دیکھے کہ کاریز میں گرا ہے۔ دلیل ہے کہ مکروحیلہ میں پڑے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ باغ کو کاریز سے پانی دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی عورت سے جماع کرے گا۔ اور خواب میں کاریز دیکھنا ایسے مرد کو دیکھنا ہے جو دنیا کے کام مکر اور حیلے کے ساتھ کرتاہے۔

source: Khwabkitabeer.com.pk

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker