khwab mein hath muh dhona
khwab mein hath muh dhona khwab mein hath muh dhona
ہاتھ منہ دھونا
دست و روۓ شتین ہاتھ منہ دھونا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے ہاتھ اور منہ پانی صاف سے دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا۔ اگر بیکار ہے تو شفاء پائے گا۔ قرض دار ہے تو قرض سے سرخرو ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ بنا ہاتھ دھوئے نماز پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا دین ضعیف ہو گا اور اس کا مال ہاتھ سے جائے گا۔
حضرت جابر مغلی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر دیکھے کہ دونوں ہاتھ اور منہ دھوتا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے دوستوں سے مدد پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھ اور منہ دھوتا ہے اور اس کا وضو اسی وقت ٹوٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے کسب اور کمائی میں عاجز ہو گا اور۔ اگر دیکھے کہ اس کا وضو ٹوٹا ہے اور پھر ہاتھ منہ دھویا ہے اور نماز شروع کی لیکن تمام نہیں کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر آخر ہو گئی ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے
۔ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کا ہاتھ اور منہ دھویا ہے اور وہ اس میں تامل کر رہا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہوگی۔
حضورﷺ نے ارشاد فرمایا
” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔
آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔
source: Khwabkitabeer.com.pk