khwab mein ghulam dekhna
khwab mein ghulam dekhna khwab mein ghulam dekhna
وردہ(بردہ/غلام)
حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ دشمن کے قبضے میں غلام بن گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر غالب آئے گا اور وہ مغلوب ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بردہ فروشی کرتا ہے۔ جیسے غلام اور کنیز کی دلیل ہے کہ اس کو خیر و منفعت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ کافروں میں سے بردہ لیا ہے یا خریداہے تو اس کی تاویل بری ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ
نے فرمایا ہے۔ اگر بردہ غلام خریداہے تو اس کی تاویل بری ہے۔ اور اگر فروخت کیا ہے تو نیک اور اگر فروخت کر کے پھر خریدا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا بردہ بھاگ گیا ہے۔ اگر غلام بھاگا ہے تو نیکی پر دلیل ہے۔ اگر کنیز بھاگی ہے تو بدی پر دلیل ہے اور اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ اور برده فروش ایسا مرد ہے جو لوگوں کا اختیار اپنے ہاتھ میں لیتاہے۔
حضورﷺ نے ارشاد فرمایا
” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔
آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔
source: Khwabkitabeer.com.pk