khwabon ki tabeerkhwabon ki tabeer chy se

khwab mein chambeli dekhna

khwab mein chambeli dekhna khwab mein chambeli dekhnakhwab mein chambeli dekhna

یاسمین (چنبیلی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو کوئی گلدستہ چنبیلی کا دیا۔ تو دلیل ہے کہ در میان ان کے کوئی گفتگو پیش آجائے اور وہ ایک دوسرے سے جدا ہوں۔ اور اگر کوئی عورت دیکھے کہ اس نے چنبیلی کے پھول کسی درخت پر سے چنے اور اپنے شوہر کو دیئے۔ تو دلیل ہے کہ شوہر اس کو طلاق دے۔

اور اگر کوئی دیکھے کہ چنبیلی کے پھول اس نے اپنے غلام کو دیئے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگ جائے۔ اور درخت چمبیلی کا خواب میں کوئی تو نگرو مالدار اور بدخوعورت ہوا کرتی ہے اور سفلہ اور حاسد ہوتی ہے۔ اور اگر چنبیلی خوب خوشبودار ہو تو دلیل ہے کہ وہ عورت اہل جو دو احسان ہووے۔

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا

” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

source: www.khwabkitabeer.com.pk

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker